قادر مطلق نے محفلِ ارض و سما کو سجایا ۔ اس میں آدم خاکی کی تخلیق کی اور اسے اختیارات دے دیے کہ حسبِ مرضی جیسے چاہے اپنے لمحاتِ زندگی گذارے۔وجودِ انساں سے لیکر آج تک کروڑوں انسان درِ گور ہوچکے ہیں۔افراد کی اس بھیڑ میںکچھ ایسی بھی شخصیات گذری ہیںجن کے افعالِ صالحہ سے آج بھی اوراقِ تاریخی منور ہیں۔ان کے اعمال ،طرزِ حیات،اجتہاد ان کو دیگر افراد سے منفرد مقام عنایت کرتا ہے۔ان میں کچھ ایسے افراد بھی شامل ہیں جنھوں نے باعثِ صلاحیت صحرائے تاریک کو بھی نورِ ہدایت سے آفرینشِ گل کردیا ،خاطرِ خدا وند اپنے چہروں کی ابتسام کو بھی ترک کردیا۔قوم کو بیدار کرنے کی غرض سے راہِ پرُ