انسانی تاریخ میں جنسیت، جنسی دائرے، جنسی تغیرات یا جدید اصطلاح میں کامل جنسیت (pan sexuality)پر اتنی کھلی، مدلل اور واضح نکات و مقاصد کے ساتھ بحث نہیں ہوئی تھی جتنی کہ آج ہورہی ہے۔ اور یہ بحث محض برائے بحث نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں جنسیت اور روایتی جنسی بیانیہ بالعموم حکومتی اور پالیسی سطحوں پر اپنی کشش کھوچکا ہے جس کا اظہار وہ سارے قوانین اور پالیسیاں ہیں جو اس سے متعلق بنائی گئی ہیں۔ خواص کی سطح پر روایتی جنسیت اور اس سے جڑے تمام تصورات عمل کی سطح پر شکست کھا چکے ہیں۔ عدالت میں بیٹھے جج صاحبان سے لے کر دنیا کے سب سے اچھے ریسرچ سینٹر اور یونیورسٹیوں میں سیکسوئ