آئینہ سچ بولتا ہے
مجھے تبھی تو اس سے نفرت ہے
آئینہ سچ دکھاتا ہے
تبھی تو اس سے ڈرتا ہوں
کہ چند باتیں ایسی ہوتی ہیں جن پر جھوٹ ہی جچتا ہے
چند بھید ایسے ہوتے ہیں جو ظاہر نہ ہوں تو بہتر ہے
پر تف ہے اس آئینے پر
یہ آئینہ صاف دکھاتا ہے
تبھی تو ٹوٹ جاتا ہے ـ
ناصحؔ عبد اللہ