پاکستان کی موجودہ اقتصادی و معاشرتی حالت نوجوانوں کےمستقبل کے حوالے سے سنگین سوالات اُٹھا رہی ہے۔ پاکستان میں بیروزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ضیاع ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں کے اعداد و شمار اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ ہمارے نوجوان روزگار کے مواقع نہ ملنے کی وَجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ 2024ء میں تقریباً 727,000 نوجوانوں نے بیرون ملک روزگار کے لیے ہجرت کی، جب کہ 2023ء میں یہ تعداد 862,625 تک پہنچ گئی تھی۔ ان اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے اندر روزگار کے مواقع کی کمی کس حد تک بڑھ چکی ہے۔ پاکستان میں مختل