قرآن میں رسول اللہ ﷺ کا اور آپ کے مشنِ رسالت کاجس طرح سے تعارف پیش کیا گیا ہے وہی رسول اللہ ﷺسے ہمارے تعلق کی بنیاد ہونا چاہیے ۔افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلم معاشرے میں قرآن کی پیش کردہ ان بنیادوں کے بجائے خود ساختہ بنیادیں اختیارکی گئیں جس کی وجہ سے ہم ان مقاصد سے دور ہوتے چلے گئے ہیں جو رسالت کے مقاصد ہیں ۔قرآن میں رسول اللہ ﷺکے مقاصدِ بعثت کو بہت واضح طورمختلف مقامات پر پیش کیا گیا ہے۔ان مقاصدکو سمجھنے کے بعد ہی رسول اللہ ﷺسے ہماری محبت حقیقی بنیادوں پر قائم ہوگی اور ایسی محبت ہمیں ان مقاصدسے جوڑے رکھے گی جن کے ساتھ خاتم النبیین کو مبعوث کیا گیا ۔جب تک امتِ مسلم