مظلوم کی کہیں بھی سُنوائی نہیں ہوتی
کیوں بھلا ظالم کی رُسوائی نہیں ہوتی؟
اکثر دشمنانِ دین یہ ہم سے پوچھتے ہیں
تمہارے خُدا کو کیا حیرانی نہیں ہوتی؟
مرنے والے ہیں کہ شان سے مرجاتے ہیں
کم ظرف قاتلوں کو پشیمانی نہیں ہوتی
یہ کُتب و مینار یہ ممبر و محراب دیکھو
بات کیوں اُن کی کوئی قرآنی نہیں ہوتی؟
کسی عبادتِ طوافِ مصلحت میں مگن رہیں
اس بات پہ تو مُیسر یہ جوانی نہیں ہوتی