نیلسن منڈیلا کہتے ہیں کہ ”تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے جسے آپ دنیا کو تبدیل کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں“ مگر عرض پاک میں دنیا اپنے خیالات کے مطابق تبدیل کرنے کے لئے تعلیم کا استعمال تو کم مگر ہتھیار (اسلحہ)کا استعمال بارہہ نظر آتا رہتا ہے۔
جب ہم اسلحہ لفظ پڑھتے ہیں تو تاثر ہی یہ جاتا ہے کہ بدمعاشی،قتل عام،چوری ڈکیتی،غنڈہ گردی مگر اسلحہ صرف اسلئے تو استعمال نہیں ہوتا اسلحہ تو نبی پاکﷺ اور اصحاب کرام کی میراث ہے مگر اسلحہ کا استعمال کس طرح ہونا چاہیے یہ ہمارے لئے جاننا بہت اہم اور ضروری ہے۔اسلحہ کے استعمال کے کافی منفی اور مثبت پہلو ہیں۔