طلبہ یونینز کو دنیا بھر میں جمہوریت کی نرسری کہا جاتا ہے۔کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ یونینوں کے باقاعدہ انتخابات کروائے جاتے ہیں۔ جن میں تمام طلبہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں اور اس طرح جمہوری طریقے سے طلبہ یونین منتخب ہوتی ہے جو طلبہ کی حقیقی نمائندہ ہوتی ہے۔ طلبہ یونین ایک تسلیم شدہ ادارہ ہوتی ہے جس کو عموما آئین تحفظ دیتا ہے۔ اقوام متحدہ کا بنیادی انسانی حقوقی کا چارٹر بھی طلبہ کے یونین سازی کے حق کو تسلیم کرتا ہے ۔ سٹورنٹ یونین طلبہ کی تسلیم شدہ نمائندہ ہوتی ہے۔ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور حکومتیں یونین کی دی گئی تجاویز کو سننے اور اس پر عمل کرن