اسلام کا تصوّرِ آزادی
آزادی،جس کو انسانی سماج کی بنیادی اور اہم ترین اقدار میں شمار کیا جاتا ہے،جس کے نام ہی میں ایک فطری کشش پائی جاتی ہے، تمام مکاتب فکر اور فلسفہ نے اسے سراہا ہے۔آزادی کا تصور بدیہی ہوتے ہوئے بھی متنازع اور مختلف فیہ رہا ہے۔ مختلف معاشروں میں اس کی مختلف تشریحات کی گئی ہیں۔ اس تصور کے مبہم اور غیر واضح رہنے کی وجہ سے افراد اور اقوام کے رویے م